حضرت سلطان با ہو ؒ کا چہرہ مبا رک دیکھ کر بر صغیر پاک و ہند کے لا کھوں غیر مسلموں نے کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئی:صاحبزادہ بازید سلطان القادری

پیر 22 مئی 2023 23:09

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2023ء) دستگیر ٹرسٹ کے با نی پیر طریقت صاحبزادہ بازید سلطان القادری نے سالانہ حق با ہو کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلطان العار فین حضرت سلطان با ہو ؒ کا چہرہ مبا رک دیکھ کر بر صغیر پاک و ہند کے لا کھوں غیر مسلموں نے کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے آپ بچپن ہی سے صلوم صلاة اور شرعیت محمد ی کے پا بند تھے ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے سبی جرگہ حال میں حق با ہو کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قبل ازیں تقریب کا با قائدہ آغاز حافظ نذر علی القادری نے تلا وت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسولﷺ الحاج ریاض ندیم نیازی،احسان صابر،سجا ول سلیم، یوسف ڈومکی نے پیش کی، کا نفرنس سے معروف عالم دین علا مہ محمد عارف سعیدی، الحاج صوفی سلیمان نقشبندی، مفتی وزیر القادری، نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض الحاج ریا ض ندیم نیا زی نے انجام دیئے مقررین نے کہا کہ سلطان العارفین حضرت سلطان با ہو ؒ ما در زاد ولی تھے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بچپن ہی سے ولا یت عطا کردی تھے آج بلو چستان کے چپے چپے پر آپ کی اولا دیں حضرت سلطان غلام دستگیر القادری، حضرت سلطان حامد نوازؒ، ارشد سلطان ؒ جیسی عظیم بزرگ ہستیوں نے دین اسلام کے لیئے اپنی زندگیاں وقف کیں اسی طرح آج اپنے بزرگوں کا مشن لیکرحضرت سلطان محمد با زید بلو چستان کے دور دارز علا قوں میں دین تبلیغ کا کام سر انجام دے رہے ہیں مقررین نے کہا کہ آپ کی دینی اور علمی شخصیت ہم گناہ گا روں کے لیئے با عث نجات کا ذریعہ ہے آپ نے برصغیر کی بھٹکی ہوئی انسانیت کو نیکی کی راہ پر گا مزن کرنے کے لیئے اپنی زندگی وقف کردی آپ نے ہمیشہ لو گوں سے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیا رے رسول ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگیوں کو اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر گا مزن کر دیں مقررین نے کہا کہ قیام پا کستان کے وقت انہی بزرگان دین کی جدو جہد کے با عث آج ہم ایک آزاد فضا میں سا نس لے رہے ہیں پا کستان اولیاء کرام کی جدو جہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا جوکہ قیا مت تک اسی طرح قائم و دائم رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں