شہدوں کی بے مثال اور لازوال قربانیوں کی بدولت قوم آج آزاد فضاوں میں سانس لے رہی ہے ،شاہد سلیم قریشی ،علی شیر جکھرانی اورونگ کمانڈر کرنل زاہد

جمعرات 25 مئی 2023 23:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2023ء) سبی میں بھی یوم تکریم شہدا عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا ،ڈویژ نل ایڈمنسٹریشن، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرک پولیس کے زیر اہتمام شہداوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات انعقادکیاگیا۔ڈویژنل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ پولیس کے زیر اہتمام پولیس لائن سبی میں کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی اور ڈی آئی جی پولیس سبی رینج علی شیر جکھرانی نے شہدا یاد گار پر پھول چڑھائے اور دعا کی ۔

اس موقع پر پولیس کے دستے نے سلامی دی جبکہ ریزیڈینسی روڈ پر شہداء دیوار سے سبی پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی اور ڈی آئی جی پولیس سبی رینج علی شیر جکھرانی نے کی ریلی میں ڈویژنل و ضلعی اور پولیس آفیسران کے علاوہ شہداوں کے ورثاء نے شرکت کی اور شہداوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس سبی سے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ریلی کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ضلعی آفیسران، قبائلی عمائدین،سول سوسائٹی اور ملازمین نے شرکت کی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے آفیسر کلب تک نکالی گئی اور ریلی دو بارہ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ پولیس کے زیر اہتمام ڈی آئی جی آفس سبی میں شہداء کانفرنس کا انعقاد گیا گیا ،شہدا کانفرنس میں شہداوں کے لواحقین،ڈویثزنل و ڈسٹرکٹ آفیسران، پولیس آفیسران نے شرکت کی ۔شہدا کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کی گئی جس کی سعادت ریڈ ٹو ڈی آئی جی سبی سلطان گولڈن نے اور نعت شریف کی ۔سعادت حاجی سعید الدین طارق نے حاصل کی جبکہ کارروائی کے فرائض پی آر او ٹو ایس ایس پی سبی طاہر عباس نے سرانجا م دئیے ۔

اس موقع پر شہدا کانفرنس سے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی اور ڈی آئی جی پولیس سبی رینج علی شیر جکھرانی اور ونگ کمانڈر کرنل زاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ،یوم تکریم شہدا منانے کا مقصد شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہدوں کی بے مثال اور لازوال قربانیوں کی بدولت قوم آج آزاد فضاوں میں سانس لے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم سکون کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں تو یہ ملک بھر کے شہداوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن کے ہر شہید کا بہت بلند مقام اور مرتبہ ہے وہ حق و سچ کا روشن مینار ہیں ہم اپنے شہداوں کی قربانیوں، کارناموں اور گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، یوم تکریم شہدا کے مناسبت سے شہر کے مختلف مقامات کا سلسلہ جاری ہے شہداوں کے ایصال روح کے ثواب کے لئے مختلف مساجد میں قرآن خوانی اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا جبکہ کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی ،ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جھکرانی ،ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی نے مختلف شہداوں کے گھروں میں جاکر ان کے لواحقین سے ہمددری کا اظہار کیا۔

جبکہ رات کو شہداء دیوار کے مقام پر شمع روشن کئے گئے ہیں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں