تمام شہداء اور غازیوں کو آج ہمارا سلام ہے، شاہد سلیم قریشی ،ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی

جمعرات 25 مئی 2023 23:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2023ء) یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سبی سے آفیسر کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر علی شاہ عباسی،ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر سبی عبدالحمید ابڑو ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی ،ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری سمیت تمام محکموں کے ضلعی افسران طلباء اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر سبی کے آفس سے آفیسر کلب تک پیدل مارچ کیا اورریلی دو بارہ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر کمشنر سبی شاہد سلیم قریشی،ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے ریلی کے شرکاء اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہااج کا دن شہداوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے مل؛ک بھر کی طرح سبی میں بھی یوم تکریم شہدا عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے پاک فوج ،پولیس ،ایف سی اور لیویزکے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ تمام شہداء اور غازیوں کو آج ہمارا سلام ہے، پاکستان کے قیام، بقاء و سالمیت میں لاکھوں شہداء اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کے بعد گزشتہ دنوں شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت 25 مئی کو’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منانے کا اعلان کیا گیا یہ دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہیکہ شہداء اور اُن کے خاندانوں اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخرہے انہوں نے کہا کہ آج ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے جوانوں کیساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازیں کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر سبی علی شاہ عباسی نے شہداوں کے گھر جاکر ان سے اظہار ہمددری کی جبکہ شہداء کے ایصال ثواب کے لیے مساجد میں قرآن خوانی اور دعائوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں