سبی کے علاقے ریلوے کالونی میں مسلح افراد کی فا ئر مگ ایک خاتون جاں بحق ایک شخص زخمی

اتوار 8 فروری 2015 16:36

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) سبی کے علاقے ریلوے کالونی میں3 مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی میں 3 مسلح افراد نے خادم حسین کے گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کے سربراہ خادم حسین اور اسکی بہوشبانہ بی بی شدیدزخمی ہوگئی زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کیاجارہاتھا کے راستہ میں شبانہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی لایا گیا ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی سول ہسپتال میں زخمی خادم حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ7 ماہ قبل میرے بیٹے الہی بخش نے اپنے قریبی رشتہ داروں میں پسند کی شادی کی جس کے بعد دلہن کے رشتہ داروں نے علی الصبح ہمارے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں میری بہوجاں بحق ہوگئی ہے جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں اس سلسلے میں مزید تفتیش سٹی پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں