سبی ‘چھترکے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن بھاری مقداد میں اسلحہ بارود برآمد کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

ایف سی بلوچستان میں قیام عمل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرہی ہیں شہید ہونے والے نوجوانوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے سرزمین وطن کے انچ انچ کا دفاع کریں گے’ سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جارہی ہیں‘ ہمارے کئی جوان وآفیسران دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہید ہوچکے ہیں ‘ ہمارا جذبہ حب الوطنی کم نہیں ہوسکا‘ وطن عزیز کے انچ انچ کا دفاع اپنی جانوں کے نذارانہ پیش کرتے ہوئے کرتے رہیں گے ‘ ایف سی عوام کی خدمت کرنے والی فورس ہے عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ایف سی کے ساتھ مکمل تعاون کریں کمانڈنٹ سبی سکاوٴٹس کرنل سید احسن رضا زیدی کی میڈیا سے بات چیت

منگل 17 فروری 2015 16:36

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) چھترکے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن بھاری مقداد میں اسلحہ بارود برآمد کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ، ایف سی بلوچستان میں قیام عمل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرہی ہیں شہید ہونے والے نوجوانوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے سرزمین وطن کے انچ انچ کا دفاع کریں گے کرنل سید احسن رضا زیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھتر کے علاقہ میں بارودی سرنگ کے دھماکوں نے کے بعدکمانڈنٹ سبی سکاوٴٹس کرنل سید احسن رضا زیدی کی زیر نگرانی چھتر کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں سبی سکاوٴٹس کے آفیسران واہلکاروں نے حصہ لیاسرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو عدد بارودی سرنگ برآمد کرکے اس کو ناکارہ بنا دیا جس سے سات کلو بادودی مواد استعمال ہونے والی بجلی کی تار سیل ایک عدددوربین لپ ٹاپ دو عدد کلاشکوف100گولیاں، دوعدد رائفل دوعدد ٹی ٹی پستول پانچ میگزین 119گولیاں موبائل فون برآمد کرلیامذکورہ آپریشن میدانی علاقوں میں چھوپڑیوں میں کیا گیا جس میں خواتین بچے کے علاوہ اور کوئی مرد نہ مل سکا جس کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی کمانڈنٹ سبی سکاوٴٹس کرنل سید احسن رضا زیدی نے ہیڈ کوآر ٹر سبی سکاوٴٹس میں میڈیا کے نمائندوں کو برآمدکیا جانے والا اسلحہ ودیگر سامان دیکھایا گیا اس موقع پر لفٹینٹ امان اللہ ، نائب صوبیدار حمد اللہ ، نائب صوبیدار میرزادہ ، محمد الیاس کے علاوہ دیگر اہلکار بھی موجود تھے اس موقع کمانڈنٹ سبی سکاوٴٹس کرنل احسن رضا زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جارہی ہیں اس دوران ہمارے کئی جوان وآفیسران بارودی سرنگ کے دھماکوں سمیت دیگر دہشت گردی کی کاروائی میں شہید ہوچکے ہیں اس کے باوجود ہماری جذبہ محب وطنی کم نہیں ہوسکا ہم عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وطن عزیز کے انچ انچ کا دفاع اپنی جانوں کے نذارانہ پیش کرتے ہوئے کرتے رہیں گے ہم شہدائے وطن کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ ایف سی عوام کی خدمت کرنے والی فورس ہے عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ایف سی کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہادہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں