بارودی سرنگ کے دھماکہ میں زخمی سبی سکاوٴٹس کا جوان زندگی کی باری ہار گیا‘ لاش آبائی گاوٴں روانہ

منگل 17 فروری 2015 16:36

سبی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) بارودی سرنگ کے دھماکہ میں یکم فروری کو زخمی ہونے والا سبی سکاوٴٹس کا جوان زندگی کی باری ہار گیا لاش آبائی گاوٴں روانہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم فروری کو چھتر کے علاقہ میں بارودی سرنگ کی تلاش اور اس کو ناکارہ بنانے والی سبی سکاوٴٹس کی ٹیم کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکر گئی تھی جس میں کیپٹن سعید موقع پر جان بحق جبکہ بادشاہ نور ولد گلاب نور شدید زخمی ہوگیا تھا جو کو سبی سے کوئٹہ سی ایم ایچ لے جایا گیا جہان پر وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے پندرہ دن تک زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا مذکورہ اہلکار کی نماز جنارہ کوئٹہ میں ادا کی گئی جس کے بعد اس کی میت خیبر پختونخوا میں اس کے آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔

واضح رہے کہ چھتر سمیت بلوچستان کے میدانی علاقوں میں لاتعداد بارودی سرنگوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے ان کی تلاش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں