سبی چاکر روڈ سبزی منڈی کے قریب دھما کہ 4 افراد جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی ، 5 کی حالت تشویشناک

دھماکہ میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے ، حکام

اتوار 26 اپریل 2015 13:40

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) بلوچستان کے علاقے سبی چاکر روڈ سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے دھماکہ کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا زور دار دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقاتوار کے روز سبی کے علاقہ چاکر روڈ سبزی منڈی کے قریب موثر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے واقع کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا جبکہ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال سبی کی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سبزی منڈی کے قریب صبح کے وقت دھماکہ ہوا جب سبزی منڈی میں خریداری کرنے والے دکانداروں کا رش تھا تاہم سبزی منڈی کے اندر دھماکہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے بڑا نقصان نہیں ہوا دھماکہ سبزی منڈی سے دوری پر ہوا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد راہگیر زخمی ہوئے اور 4 افراد جاں بحق ہو گئے دھماکہ میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں