لائیواسٹاک پیپلز ورکر یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

سالانہ سبی میلہ میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو اعزازیہ اور تعارفی اسناد دینے کا مطالبہ

منگل 28 اپریل 2015 20:08

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)لائیواسٹاک پیپلز ورکر یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاج،سالانہ سبی میلہ میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو اعزازیہ اور تعارفی اسناد دینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق لائیواسٹاک پیپلز یونین سبی کی جانب سے ضلعی صدر محمد صلاح سیلاچی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد صلاح سیلاچی نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ 2015کو کامیاب بنانے میں لائیواسٹاک کے ملازمین کا اہم کردار رہا ہے لیکن خدمات سرانجام دینے کے باوجود ملازمین کو ان کا اعزازیہ نہ ملنا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تعارفی اسناد نہ دینا ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہ محکمہ کے آفیسران ملازمین کی حق تلفی کررہے ہیں جس کا حکام بالا نوٹس لیں جبکہ ملازمین کے خلاف جاری انتقامی کاروائیوں کو بھی فی الفور بند کرایا جائے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں