سبی، سرچ آپریشن میں 4دہشت گرد گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ن

اتوار 10 مئی 2015 15:55

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) سبی کے علاقے بختیارآباد اور ملحقہ ایریاز میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایف سی کے مطابق بختیارآباد اور ملحقہ ایریاز میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں4دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے۔ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں