اپنی ذمہ داریوں سے راہِ فرار اختیار کرنیوالی قومیں تباہ ،والدین کے حقوق ادا نہ کرنیوالی قومیں ترقی نہیں کرسکتی ہیں،ڈپٹی کمشنر سبی

جمعرات 14 مئی 2015 17:44

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء )ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ اپنی ذمہ داریوں سے راہِ فرار اختیار کرنے والی قومیں تباہ اور اپنے والدین کے حقوق ادا نہ کرنے والی قومیں بھی کبھی ترقی نہیں کرسکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں والدین اور ان کے حقوق کے حوالے سے منعقد تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا ،تلاوت سجاول سلیم،حمدِ باری تعالیٰ شہزاد احمد اور نعت کی سعادت مجیب الرحمن نے حاصل کی،جبکہ ریاض ندیم نیازی نے منظوم خراج عقیدت پیش کی ،تقریب سے صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی ،بابا غوث بخش القادری،محمد رشیدالقادری ایڈوکیٹ،محبوب علی ڈومکی،شاہد خان راجپوت و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،مقررین نے مذکورہ موضوع پر انجمن عندلیبان ریاض رسولﷺپاکستان کی کامیاب تقریب پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی،اور امید رکھی کہ وہ محافل میلاد اور مقابلہ نعت کی تقاریب سمیت اس طرح کی تقاریب کا اہتمام بھی تزک و احتشام کے ماغذ کریں گے،مقررین نے کہا کہ معاشرئے کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کی اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا میں اﷲ تعالیٰ اور اس کے پیارئے محبوب ﷺکے بعد سب سے پہلا حق والدین کا اپنے بچوں پر ہے اور والدین کے حقوق ادا نہ کرنے والوں کی دنیا و آخرت دونوں برباد ہو جاتی ہیں اس لیے جہاں تک ممکن ہوسکے وہ اپنے والدین کے حقوق کی بجا آوری کریں ،ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ اپنی نوعیت کی منفرد تقریب میں شرکت کرکے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے اور اس خوبصورت تقریب میں شرکت کا موقع ملا،انہوں نے کہا کہ والدین کے حقوق کے حوالے سے جن نکات پر گفتگو کی گئی اس سے وہ نہ صرف متاثر ہوئے ہیں بلکہ خوشی بھی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ جن کے والدین زندہ ہیں وہ بھہت خوش قسمت ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے والدین کی وہ بھر پور خدمت کرکے اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کو راضی کریں جن کے والدین اس دنیا سے رخصت کر چکے ہیں ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں