غیرقانونی کنکشن،نادہندگان کیخلاف ایف آئی ائے ،کیسکوٹاسک فورس کاآپریشن

درجنوں کنکشن منقطع،نادہندگان کیخلاف قانونی کارروائی، لاکھوں روپے جرمانہ،میٹراور تاریں اتار لی گئیں

جمعہ 15 مئی 2015 17:42

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء )غیرقانونی کنکشن اور کیسکو نادہندگان کے خلاف ایف آئی ائے اورکیسکوٹاسک فورس کاآپریشن،درجنوں کنکشن منقطع،نادہندگان کیخلاف قانونی کارروائی، لاکھوں روپے جرمانہ،میٹراور تاریں اتار لی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی ائے اور کیسکو ٹاسک فورس کا سبی شہر کے مختلف علاقوں میں ایس ڈی او کیسکو ٹاسک فورس جمیل احمد،انسپکٹر ایف آئی ائے امیر حمزہ کی سربراہی میں مشمتل ٹیم میں سیکشن سپروائزر فیض محمد ،شاہد امان گشکوری،شعیب احمد،سہیل احمد،محمد ابراہیم ودیگر نے غیر قانونی کنکشنز اور نادہنگان کے خلاف آپریشن کاآغاز کردیا اس سلسلے میں درجنوں کنکشن منقطع کردیئے گئے آپریشن کے دوران نادہندگان کے میٹرز اور تارتیں بھی اتار لی گئیں جبکہ آپریشن کے پہلے روز ہی ایف آئی ائے اور کیسکو ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے بقایا جات کی وصولی بھی کرلی ،بل ادا نہ کرنے اور غیر قانونی کنکشن لگانے والون کو بھاری جرمانے بھی عائد کیئے گئے،اس دوران کیسکو ٹاسک فورس کے سربراہ ایس ڈی او جمیل احمد اور ایف آئی ائے کے انسپکٹر امیر حمزہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے حالیہ بحران سے بچنے کے لیے غیر قانونی کنکشن اور بجلی چوروں کا قلع قمع ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو صارفین تک بجلی فراہم کرنے میں دن رات کوشاں ہے جبکہ کیسکو کو مستحکم بنانے کے لیے واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنانا ہوگا جبکہ بجلی چوری کو روکنے کے لیے شہری ہماری مدد کریں انہو نے کہا کہ کیسکو ٹاسک فورس اور ایف آئی ائے کی جانب سے جاری آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا جبکہ بجلی چوروں اور نادہندگان کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں