مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی کا ضلع خیر پور میرس کا دورہ

ہفتہ 16 مئی 2015 18:06

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع خیر پور میرس کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے کنب سٹی اور پیر وسان میں منعقد ہ مجالس عزا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیگی۔ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں 30 مئی کو حیدرآباداور31 مئی کو کراچی اور سکھر میں مشاورتی اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں جن میں ایم ڈبلیو ایم کے تنظیمی ذمہ داران کے علاوہ علماء کرام اور مختلف شخصیات شریک ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ نظام ولایت کے ماننے والے طاغوتی نظاموں کو چھوڑ کر نظام ولایت فقیہ کے محور پر جمع ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے پانچ کروڑشیعہ، پاک وطن کی سر بلندی اور سالمیت کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔

(جاری ہے)

اور پاک وطن کو دہشت گردی اور مسائل سے نکالنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ 16مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود عالم انسانیت کے لئے خطرہ ہے عالمی سامراج امریکہ اور بوڑھے استعمار برطانیہ نے اسرائیلی جرائم کی سر پرستی کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے ،دنیا بھر کے حریت پسند عوام جلد ہی سر زمین فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس کی ، اسرائیلی غاصبانہ قبضے سے آزادی ، اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں