سبی، ایف آئی اے کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، متعدد بجلی چورگرفتار ،بھاری جر مانے

ہفتہ 16 مئی 2015 18:06

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) سبی وگردونواح میں ایف آئی اے کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری متعدد بجلی چورگرفتار پر بھاری جرمانے عائد بقایاجات وصولی بجلی چوروں اور ریکوری مہم کا سلسلہ جاری کئی کنکشن کاٹ دئیے گئے تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی وبجلی کی خصوصی ہدایت پرسبی میں بجلی کی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصولی کیلئے ایف آئی اے کی خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے سبی وگردونواح میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد بجلی چوروں کو سٹی تھانہ میں بند کردیا بھاری جرمانے ادا کرنے کے بعد رہائی نصیب ہوئی جبکہ گرینڈآپریشن میں لاکھوں روپے بقایاجات کی مد میں وصول کرلئے ایف آئی اے آپریشن انچارج سبی انسپکٹر حمزہ لہڑی کی سربراہی میں ضلع سبی میں چھاپہ مار آپریشن کا سلسلہ جاری ہے خصوصی چھاپہ مار ٹیم میں شوکت علی محمود احمد، فیض محمد ، ایل ایس اسحاق بنگلزئی، شاہد امان گشکوری سمیت واپڈا کے اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی اس موقع پرمیر حمزہ لہڑی نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ملک وقوم کی امانت ہے جس کو کسی صورت چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے سبی میں بقایاجات کی عدم ادائیگی کی بناء پر واپڈا مالی خسارے کا شکار ہے جبکہ کئی ترقیاتی منصوبے میں نامکمل پڑے ہے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں دفاتر مین بجلی کا استعمال درست طریقوں سے کریں اور بجلی چوری کرنے سے باز رہیں جبکہ بقایاجات بروقت جمع کرائیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خادم ہے عوام کی کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ واپڈا کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں سبی میں بجلی چوروں اور ریکوری مہم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں