ڈی ای او کو فوری ٹرانسفر کیا جائے،وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن

پیر 18 مئی 2015 16:14

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء)وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر شاہ میر خان ،تحصیل صدر محمد حسن قادری ،ضلعی چئیر مین شیر محمد باروزئی ،اور دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈی ای او تربت کے رویے کی سخت مذمت کی ہے مذکورہ ڈی ای او جونیرہے جو سیاسی بنیادوں پر ایجوکیشن آفیسر کی تقرری عمل میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ عہدے پر آتے ہی اساتذہ کر ناجائز حربوں کے ذریعے سے بے جا تنگ کر رہے ہیں جو ناقبل برداشت عمل ہے انہوں نے کہا کہ وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل و ضلع سبی کے عہدیداران حکام بالا سے اپیل کر تے ہیں کہ مذکورہ ڈی ای او کو فوری ٹرانسفر کیا جائے بصورت دیگر ضلع سبی کے عہدیداران بلوچستان بھر کے اساتذہ کے ساتھ مل کر ڈی ای او تربت کے خلاف تحریک کا آغاز کرینگے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں