زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، عظیم انجم ہانبھی

زراعت کے فروغ سے زرمبادلہ میں اضافہ کے ساتھ زرعی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے،ورکشاپ سے مقررین کا خطا ب

جمعہ 22 مئی 2015 21:37

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) زراعت ملک کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،زراعت کے فروغ سے زرمبادلہ میں اضافہ کے ساتھ زرعی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے،ضلع سبی میں کپاس کے فصل کی کاشتکاری کی تاریخ 12ہزار سال قبل کی ہے،کپاس منافع بخش فصل ہے،ضلع سبی کے زمینداروں میں کپاس کا تخم40ہزار من تقسیم کیا جارہا ہے،کپاس کی فصل کے اسپرئے کے دوران موزوں لباس پہن کر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار ایلیمنٹری کالج ہال میں محکمہ زراعت کے جانب سے منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حاجی یونس بنگلزئی،میر چاکر تالپور،زراعت آفیسر غلام فاروق کھیتران و دیگر نے خطاب میں کیا،ایک روزہ تربیتی ورکشا پ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کی ترقی ہی میں ملک کی ترقی کا راز مضمر ہے ،زراعت سے وابسطہ زمینداراور کسان محکمہ زراعت کے سنہرئے زرعی اصلوں پر کاربند ہوتے ہوئے اپنی فصل کی پیداوار میں بہتر اضافہ کرسکتے ہیں جس سے کسان خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک کی معشیت کا 70%انحصار زراعت کے شعبہ سے وابسطہ ہے اور زراعت کے فروغ کے لیے زمینداروں اور کسانوں میں شعور و آگہی پھیلانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سبی کے خطے میں کپاس کی فصل انتہائی مفید اور منافع بخش ہے جبکہ اس خطے میں کپاس کے فصل کی کاشتکاری کی تاریخ بھی 12ہزار سال قبل کی ہے 1994کے بعد سبی میں جدید طریقوں پر کپاس کی فصل کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا ہے اور آج سبی اور اس کے گردونواح میں سالانہ40ہزارمن سے زائد کپاس کا تخم فصل کے لیے استعما ل کیا جارہا ہے جبکہ زمینداروں اور کسانوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے کپاس کا بیج مارکیٹ کی نسبت محمکہ زراعت کی جانب سے نصف قیمت پر سبسڈی پر دیا جارہا ہے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے زرعی ماہرین نے کہا کہ کپاس کے فصل کو اسپرئے کرتے ہوئے کسان کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،اور کیڑئے مار ادویات اور زہر پاشی کے دوران موزوں لباس پہننا چاہیے جبکہ اس دوران کھانے پینے سے بھی اجتناب کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں