سازشی عناصر ایک بار پھر بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے میں مگن ہیں، مستونگ میں 23نہتے مسافروں کا قتل دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے جس کی پرروز مذمت کرتے ہیں

بلوچستان تحریک برائے انسانی حقوق بلوچستان کی چےئر پرسن رابعہ بلوچ کا بیان

ہفتہ 30 مئی 2015 17:00

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) بلوچستان تحریک برائے انسانی حقوق بلوچستان کی چےئر پرسن رابعہ بلوچ نے کہا ہے کہ سازشی عناصر ایک بار پھر بلوچستان کے امن کو تباہ وبرباد کرنے میں مگن ہے مستونگ میں 23نہتے مسافروں کا قتل دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے جس کی پرروز مذمت کرتے ہیں حکومت بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز قومی خبر رساں ادارے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

30 مئی۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رابعہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی آگ اور خون میں نہایا ہوا ہے پہلے ہی امن کو تباہ وبرباد کرنے والے لوگ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتے رہے ہیں تاہم پاک افواج ایف سی کی بہترین کاوشوں کے باعث بلوچستان میں کئی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکا ہے اور ایک بار پھر بلوچستان کا مثالی امن بحال ہورہا تھا لیکن بدقسمتی سے سازشی عناصر اپنے عزائم میں کامیاب ہوکر بلوچستان میں صدیوں سے بسنے والی برادر اقوام کو دست گربیان کرنے کی سازش میں سرگرم ہوچکے ہے محب وطن اور امن کے خواہش مند اقوام ملک دشمن عناصر کو ان کی سازشوں میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے متحد ہوکر ملک کی سلامتی اور دہشت گردوں کے خلاف پاک افواج ،ایف سی اور حکومتی کاوشوں کا ہر قدم پر خیرمقدم کریں گے انہوں نے کہا کہ جس بے دردی کے ساتھ معصوم نہتے مسافروں کا اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا اس کی قبائلی معاشرے میں کوئی مثالی نہیں ملتی ہم دہشت گردی کے المناک واقعہ کی بھر پور مذمتکرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے واقعہ میں ملوث عناصرکو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرائے میں لایا جائے چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف ، سدرن کمانڈ کمانڈر لففٹینٹ جنرل ناصر حسین جنجوعہ ، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضرب غصب کی طر ح بلوچستان میں بھی گرینڈ آپریشن کرکے ملک دشمن عناصر ودہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے بلوچستان کا سابقہ مثالی امن بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں سانحہ مستونگ میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرنے ہوئے رابعہ بلوچ نے کہا کہ ہم ان کے غم کی اس نازک گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ آپ سب کو صبر وجمیل عطا فرمائیں اور جان بحق ہونے والوں کو جنت الفرودس میں اعلیٰ درجات عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں