سبی،کاشغر روٹ کی بحالی اور اے این پی کے تین سینیٹر کے قائمہ کمیٹیزکے چیئرمین منتخب ہونے پر مٹھائیاں تقسیم،کارکنوں کا رقص

ہفتہ 30 مئی 2015 20:03

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) کاشغر روٹ کی بحالی اور اے این پی کے تین سینیٹروں کا سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پر سبی میں مٹھائیوں کی تقسیم،کارکنوں کے بھنگڑئے ڈھول کی چاپ پر رقص،تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ضلع سبی کے جنرل سیکرٹری عرفان جدون،ارباب زرخیل زئی کی قیادت میں کاشغر روٹ کی بحالی اور عوامی نیشنل پارٹی کے تین سینیٹروں سینیٹر داؤد خان اچکزئی،سینیٹر شاہی سید اور سینیٹر باز محمد کاکڑ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر ائے این پی ضلع سبی کے سیکرٹریٹ میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ کارکنوں نے ڈھول کی چاپ پر رقص پیش کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا،اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عرفان جدون،ارباب زرخیل زئی نے صحافیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کاشغر روٹ کی بحالی ائے این پی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس صوبے کی معشیت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ ائے این پی بلا رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں کاشغر روٹ کی بحالی کے لیے ائے این پی کی جانب سے کوئٹہ میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سنگ میل ثابت ہوئی ہے جس کا سہرا ائے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی ،صوبائی صدراصغر خان اچکزئی،زمرک خان اچکزئی،نوابزادہ عمرفاروق کاسی سمیت پارٹی قیادت کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ائے این پی کی قیادت سے لیکر پارٹی کا کارکن حقیقی معنوں میں عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے اور عوام کے حقوق کے تحفظ اور اس کے حصول کے لیے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،اور آنے والا دور بلوچستان میں انشااللہ عوامی نیشنل پارٹی کا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں