تحریک انصاف کی زیر دست تحریک کی بدولت عوام میں شعور بیدار ہوچکا ہے ، تنزیلہ شفیق

بدھ 10 جون 2015 17:55

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی وائس پریزیڈنٹ اسپورٹس اینڈ کلچر فورم و ممتاز قانون دان تنزیلہ شفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی زیر دست تحریک کی بدولت عوام میں شعور بیدار ہوچکا ہے جس کے باعث دن بدن پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے برما میں مسلمانوں کے قتل عام میں پاکستانی نااہل حکومت کی خاموشی عالم اسلام کیلئے المیہ سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،ا یڈووکیٹ تنزیلہ شفیق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے سیاسی میدان میں نکلی ہے عوامی مینڈیٹ چراکر ملک وقوم پر مسلط ہونے والی کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کئے بغیر ملک اور قوم ترقی کی منزل طے نہیں کرسکتیں بحرانوں میں گھری ہوئی مفلوک الحال پاکستانی قوم کی امیدوں کا واحد مرکز تحریک انصاف اور عمران خان کی قیادت ہی میں ممکن ہے جو سیاست سے کرپشن کے خاتمہ کا عزم لے کر قوم کی رہنمائی کیلئے عملی طور پر سیاسی میدان میں آئی ہے ملک وقوم توانائی بحران کا شکار ہے جبکہ بصیرت سے عادی حکمران نمائشی منصوبوں پر قومی خزانہ لٹا رہے ہیں موجودہ صورتحال میں جبکہ صنعت زراعت کے شعبے بجلی گیس کے بحران کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے قوم میٹرو بس جسے منصوبوں کی تحمل نہیں ہوسکتی ہے آنے والے وقت میں تحریک انصاف قوم کی درست سمت میں رہنما ئی کرتے ہوئے قوم کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ممتاز قانون دان تنزیلہ شفیق نے کہا کہ برما میں بت پرست طبقے ا ظلم وستم وتشدد عروج پر پہنچ چکا ہے بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام ظلم کی انتہا ہے برما میں ظلم کی دستانیں مسلمانوں کو کچلنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے عرصہ دراز سے برما میں مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے جس کی دنیا میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم و بربریت کے خلاف عالمی اداروں ،نام نہاد این جی اوز سمیت حکومت پاکستان کی مسلسل خاموشی سیاہ باب ہے پاکستان تحریک انصاف برما کے مسلمان بھائی سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برما کے مسلمانوں کی نسل کشی برما میں قتل وغارت گیری کرنے کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں اقوام متحد عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے کر ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں