بلوچ کالعدم تحریک سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈرودیرہ علی مراد نے 27ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال دیئے

پہاڑوں سے واپس آکر ملک وقوم کی خدمت کرنے والوں کی ہر ممکن مدد کرینگے ، ہتھیار ڈالنے والوں کاعزم

منگل 16 جون 2015 19:02

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) بلوچ کالعدم تحریک سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈرودیرہ علی مراد ، گل محمد، کمانڈر اختیار ، کریم خان نے اپنے 27ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کردیابھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود جمع ملک وقوم سے وفاداری کا عہد، پہاڑوں سے واپس آکر ملک وقوم کی خدمت کرنے والوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث دہشت گرودں کے ہتھیار ڈالنے کے سلسلے میں پر وقار تقریب ہیڈ کورٹر سبی اسکاؤٹس میں منعقد ہوئی پر وقار تقریب سے آئی جی نصیر آباد ریجن قمروالحسن، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس برگیڈیئر سید احسن رضا زیدی ویگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بلوچ بھائیوں کا قوم کے ساتھ شامل ہونا انتہائی خوش آئند بات ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ دوسرے ناراض بلوچ بھائی بھی قومی دھارے میں شامل ہونگے اس وقت ہم جس سمت جارہے ہیں یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے ساتھ ہمارے بلوچ بھائی اس قومی دھارے میں شامل ہوکر کوشاں ہیں جو آگے جاکر امن کو یقینی بنائیں گے اور یہ اس مر کی تصدیق ہے کہ ماضی میں گمراہ کن عناصر اور اس قسم کے دیگر عناصر ان کو غلط سمت پر لے جارہے تھے ہم امید کرتے ہیں کہ دوسرے ناراض بلوچ بھائی بھی ہتھیار ڈال کر قومی دھار ے میں شامل ہوجائیں گے ہتھیار ڈالنے والے تمام ساتھی ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں گے اور اپنے بچوں کے ساتھ پر سکوں ماحول میں رہ کر ملک وقوم کی خدمت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ کالعدم تحریک کے کمانڈر اختیار ،کریم خان ،وڈیرہ علی مراد نے کہا کہ ہم پہاڑوں سے آکر خود کو ایف سی حوالے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہم پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ہم لوگوں نے مختلف قسم کی ملک دشمن سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا ،ریلوے ٹریک ،بجلی کے ٹاورز کو نقصان پہنچانا فورسسز پر حملہ کرنے جیسی سرگرمیاں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جن سرداروں کیلئے کام کرتے تھے و ہ خود تو بیرون ملک جا کر بیٹھے ہیں اور ہم لوگوں کو آزاد بلوچستان کے خواب دکھا رہے ہیں ہم پہاڑوں پر در بدر کی زندگی گزاررہے تھے ہم لوگ اس زندگی سے تنگ آکر خود کو قومی دھارے میں شامل کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پر وقار تقریب میں تقریب میں کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ، بریگیڈیئر شہزاد احمد، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل احسن رضا زیدی، ڈی آئی سبی ریجن انتشار احمد،ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران، ڈسٹرکٹ چیئرمین قائم الدین دہپال و دیگر سول و فوجی افیسران کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والوں میں راشن اور نقد رقوم بھی تقسیم کی گئی اور ان سے قرآن پر ہاتھ رکھ کر ملک وقوم سے وفاداری کاحلف بھی لیا گیا واضح رہے کہ بلوچستان کو امن کا گہواراہ بنانے کیلئے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کی بہترین کاوشوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف اقدامات کے باعث ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد ہتھیار ڈال کر پرامن شہری کے طور پر اپنی زندگی بسر کرنے میں مگن ہیں حکومت اور ایف سی ان افراد کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں