ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر سبی

بدھ 24 جون 2015 15:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء)ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہے انتظامیہ کی جانب سے ماہ صیام کے تقدس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ عوام کو ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مصنوعی گرانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر راجہ افتخارکیانی، میر عبدالصمد بنگلزئی، میر محمد اسلم خجک ،میر ریاض علی گشکوری اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ ماہ رمضان میں کسی بھی صورت مصنوعی گرانی کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کی سبی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس میہنے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلف دینے کے لئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خصوصی سبسڈی دی ہے اور سرکاری اسٹوروں میں اشیاء خوردونوش نہایت ہی سستے داموں میں دستیاب ہیں جہاں سے عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہاس کہ ما ہ رمضان کے مقدس مہینے میں کسی بھی صورت گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی دوکاندار کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کا ہوا بھی کھانی پڑے گی ‘

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں