سبی، رمضان المبارک رحمتوں،برکتوں ،مغفرت کا مہینہ ہے، ماہ مقدس میں امت محمدی ﷺکوروزے رکھنے ،عبادات کا حکم دیا گیا،میر مظفر نذر ابڑو

جمعہ 10 جولائی 2015 16:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء )رمضان المبارک رحمتون،برکتوں اور مغفرت کا مقدس مہینہ ہے،اس ماہ مقدس میں امت محمدی ﷺکوروزئے رکھنا اور عبادات کا حکم دیا گیا،رمضان ایثارو بھائی چارئے کا درس دیتا ہے،رمضان کے بابرکت مہینے میں ہم غریب و نادار افراد کی مدد کرنی چاہیے ،ہمیں ماہ رمضان میں مستحق و نادار افراد کو فطرانہ زاکواة دئے کر اسلامی فریضہ ادا کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء میر مظفر نذر ابڑونے سبی پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،افطار ڈنر میں ڈپٹی جیل سپرنینڈنٹ میرمحمد اکبر ابڑو،سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ میر سلیم گشکوری،فنانس سیکرٹری ناشاد بلوچ،آفس سیکرٹری میاں محمد یوسف،سینئر صحافی افضال رضا،مظہر بیگ ،جمال انس ،وسیم گشکوری ،رئیس یوسف علی ہانبھی،افروز گشکوری ،محمد انوراور دیگر نے شرکت کی،اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء میر مظفر نذر ابڑو نے کہا کہ یوں تو مسلمانوں کے لیے اسلامی سال کا ہر مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا ہوتا ہے لیکن ماہ رمضان سال کا سب سے بڑا رحمتوں برکتوں اور مغفرتوں کا مہینہ ہے جس میں عبادات کے درجات سو گناہ بڑھ جاتے ہیں امت مسلمہ پر روزہ رکھنا فرض جبکہ نماز تراویح سنت ہے اور یہ مقدس مہینہ عبادات کا مہینہ ہے جس میں انسان کواپنے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ روزہ ہمیں بھوک ،صبر اور برداشت کا احساس دلاتا ہے جبکہ رمضان المبارک ایثار و قربانی کا بھی مہینہ کہلایا جاتا ہے جس میں ہمیں اپنی خواہشات کو قربان کرنے اور اپنے غریب مسلمان بھائی کی ضروریات پورا کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زاکواة و فطرانہ استحقاق کے مستحق غریب و نادار لوگوں کو دینا چاہیے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں