سبی، ڈی پی او کی حمایت میں شہریوں اور رکشہ یونین کی ریلی

پیر 20 جولائی 2015 19:18

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء)سبی میں ڈی پی او میر محمد انور کیھتران کی حمایت میں سبی کے شہریوں اور رکشہ یونین کی جانب سے ایک ریلی اقبال روڈ سے نکالی گئی جس کی قیادت کامریڈ مظفرگشکوری اور رکشہ یونین کے صدر میر اللہ داد رند کی قیادت کر رہے تھے ریلی مختلف شاہروں سے ہوتی ہوا سبی پریس کلب کے سامنے پہنچا ریلی سے کامریڈ مظفر گشکوری ،میر اللہ داد رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او نے علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے میں بھر پور کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم موصوف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں