سبی شہر اور گردونواح میں عید الفطر کی نماز دو سو مقامات پر ادا کی گئی

پیر 20 جولائی 2015 19:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) سبی شہر اور گردونواح میں عید الفطر کی نماز دو سو سے زائد مقامات پر ادا کی گئی ہے سبی میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی ،سبی ،لہڑی ،ہرنائی ،اور نواحی کے مختلف علاقوں میں عید الفطر نہایت ہی عقیدت و احترام و مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی سبی اور نواحی علاقوں میں دو سو سے زائد مقامات پر نماز عید الفطر سخت سیکیورٹی کی نگرانی میں ادا کی گئی نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ بخاری گراؤنڈ میں منعقد ہوا جہاں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی،رکن قومی اسمبلی میر دوستین ڈومکی ،میر حیر بیار خان ڈومکی ،میرعلی مردان ڈومکی نے لہڑی ،سابق وزیر اعلی نواب غوث بخش باروزئی ،کمشنر سبی غلام علی بلوچ ،ڈپٹی کمشنر میر سہیل الرحمن بلوچ ،ڈی پی او میر محمد انور کیھتران ،چیر مین حاجی محمد داود رند ،چیف آفیسر محمد خان سیلاچی ،میر عبدالصمد بنگلزئی ،جی ٹی اے کے سینئر نائب صدر حاجی مدثر محی الدین سمیت دیگر قبائلی شخصیات،آفیسران ،بلدیاتی نمائندوں نے سبی میں نماز عید ادا کی ، عید الفطر کی نماز کے اختتام پر ملک کی سلامتی ،ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

عید نماز کے موقع پر شہر کے تمام عید گاہوں اور مساجدوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے مساجدوں پر تعینات پولیس اہلکار نماز عید الفطر کیلئے آنے والے نمازیوں کی چیکنگ کررہے تھے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں