عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے،ڈی پی او سبی

پیر 20 جولائی 2015 19:31

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سبی میر انور کھیتران نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے،عیداگاہوں،مساجد ،امام بارگاہوں سمیت قبرستانوں میں پولیس کی نفری تعینات کردیا ہے ،رمضان ضبط نفس جبکہ عید بھائی چارئے اور ملنساری کا پیغام ملتا ہے ،امت مسلمہ اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھے تو مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملنے والے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے بات چیت میں کیا ،انہوں نے کہا کہ عام دنوں کی طرح عید کے پرمسرت موقع پر بھی سبی پولیس کو کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے العرٹ رکھا گیا تھا جبکہ عید کے موقع پر عیدگاہوں،مساجد،امام بارگاہوں اور قبرستانوں پر غیرحفاظتی انتظامات میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عید کا دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک تحفہ ہے اور اس مقدس دن میں غریب و نادار افرادکو اپنی خوشیوں میں شامل کرکے عید کی حقیقی خوشیوں کو حاصل کیا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ عید کا دن جہاں ہمیں خوشیوں کا پیغام دیتا ہے وہاں عید امن بھائی چارئے اور سلامتی کو فروغ دینے کا بھی درس دیتا ہے

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں