سبی،مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

دریائے تلی میں 25ہزار کیوسک،لہڑی ندی میں35ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزرا، انتظامیہ الرٹ

بدھ 29 جولائی 2015 22:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)سبی و گردونواح میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، دریائے ناڑی اور دریائے تلی میں طغیانی،دریائے تلی میں 25ہزار کیوسک،لہڑی ندی میں35ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزررہا ہے،انتظامیہ الرٹ،تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ سبی اور گردونواح میں گزشتہ ایک ہفتے سے وقفے وقفے کے ساتھ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ گرمی کی شدد میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے،بارشوں کے باعث پہاڑی سلسلوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے دریائے ناڑی اور دریائے تلی میں طغیانی آگئی ہے جبکہ دریائے تلی سے 25ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزررہاہے جس سے تلی،مل گشکوری،مل چانڈیہ،مل سہریانی سمیت متعدد علاقوں کا زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ لہڑی ندی میں بھی 35ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزررہا ہے جس سے لہڑی کے متعدد علاقے بھی زیر آب آنے کا خطرہ ہے جبکہ کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے برقوت نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں