سبی ، کالعدم یو بی اے کے فراری کمانڈر نے 6ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے، قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان

جمعرات 17 ستمبر 2015 17:50

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء ) ہیڈ کوارٹرزسبی سکاؤٹس میں کالعدم بلوچ تنظیم یو بی اے سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر ڈاکٹر جمعہ خان نے اپنے چھ ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کردیا ملک وقوم سے وفاداری کا حلف اٹھاکر قومی دھارے میں شامل ہوگئے تفصیلات کے مطابق سدرن کمانڈبلوچستان کمانڈر ناصر حسین جنجوعہ ، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کی ولولہ ایگزقیادت و بلوچستان کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات سمیت حکومت پاکستان کی جانب سے پہاڑوں پر اپنی زندگیاں ضائع کرنے کی بجائے اپنے گھر بچوں کے پاس عزت کے ساتھ رہنے اور عام معافی کے اعلان کے بعد سبی سمیت بلوچستان بھر میں فرار ی کمانڈز کا ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ تیز ہوگیا جمعرات کے روز ہیڈ کوارٹر سبی سکاوٹس میں کالعدم بلوچ تنظیم کے فراری کمانڈر وان کے چھ ساتھیوں کے ہتھیار ڈالنے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں برگیڈئر سید احسن رضا ریدی ،ڈی آئی جی سبی انتصار حسین جعفری، کمانڈر سبی سکاؤٹس کرنل حماد احمد رضا ، ونگ کمانڈر وقاص ملک ، چیئر مین ضلع کونسل سبی ملک قائم خان دہپال ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤد رند، کرنل بلال احمد ، کرنل بہادر مجیب ، سبی سکاؤٹس کے لفٹینٹ امان اﷲ ، پی اے محمد الیا س کے علاوہ دیگر آفیسران واہلکار وں کی بڑی تعداد موجود تھی کالعدم بلوچ تنظیم یو بی اے سے تعلق رکھنے والے فرار ی کمانڈر ڈاکٹر جمعہ خان ولد گہورام خان مری نے اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ برگیڈیئر سید احسن رضا زیدی ،ڈی آئی جی سبی انتصار حسین جعفری کے سامنے ہتھیار ڈال کر اپنے زیر استعمال خطرناک ہتھیاروں کو ڈی آئی جی سبی کے حوالے کردیا اس موقع پر ڈی آئی جی سبی ریجن انتصار حسین جعفری نے کہا کہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ہمارے ناراض بلوچ بھائی پہاڑوں پر چلے گئے جن کا پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہونا خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہاکہ اگر وہ پہاڑوں پر اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے تعلیم اور بچوں کی تربیت میں گزارتے تو وہ آج خوشحال ہوتے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فراری کمانڈر جمعہ خان نے کہا کہ ہم نے اپنی ساری جوانی سرداروں کے کہنے پر ضائع کردی ان پہاڑوں پر جانے کی وجہ سے ہمیں کافی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے ہمارے کئی ساتھی مارے گئے اور ہمارے بچے ان پڑھ اور جاہل ہیں سردار خود تو بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں ان کے اپنے بچے تو محلوں میں رہتے ہیں اور ہم جانوروں کی طرح پہاڑوں پر خوار ہیں ابھی ہمیں سمجھ آئی ہے اس وجہ سے ہم پہاڑوں سے اتر کر اپنے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں اور قرآن پاک پر حلف اٹھا کر آئندہ پاکستان اور اس کے آئین کے وفادار رہیں گے۔

(جاری ہے)

بعدازان ایف سی کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والے تمام افراد کو راشن اور نقد رقم بھی دی گئیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں