عیدالضحیٰ کے موقع پر صفائی کے انتظامات کو مکمل کردیا گیا ، حاجی محمد خان

قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور فضلہ جات کو ٹھکانے لگانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں،چیئرمین میونسپل کمیٹی

بدھ 23 ستمبر 2015 20:12

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء )چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رنداور چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر صفائی کے انتظامات کو مکمل کردیا گیا ہے،قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور فضلہ جات کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دئے دی گئی ہیں،سلاٹر ہاؤس سبی کو بھی فعال بنایا گیا،عید نماز کے دوران عید گاہوں،مساجد اور امام بارگاہ کے راستوں میں صفائی اورسفیدی (چونا)چھڑکاء کیاجائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالضحیٰ کے موقع پر صحت وصفائی کے حوالے سے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کونسلر فقیر محمد رند، گل زمان ہانبھی،ملک علی خان چانڈیو ،سلیم بنگلزئی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی عیدالضحیٰ کے موقع پر صحت و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا اور اس موقع پر عید قربانی کے دوران جانوروں کو ذبحہ کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی کے سلاٹر ہاؤس کو بھی فعال بنایا گیا ہے جبکہ قربانی کے دوران گلی گلی محلہ محلہ میونسپل عملہ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جو جانوروں کی آلائشوں سمیت ان کے فضلہ جات کو ٹھکانے لگائیں گے تاکہ عید کے پر مسرت موقع پر سبی کے شہریوں کو صاف ستھرا اور پر فضاء ماحول میسر آسکے ،انہوں نے کہا کہ عید کے پہلے دوسرئے اور تیسرئے روز تک میونسپل عملہ کی موبائل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جنہیں ٹیموں کی شکل میں مختلف علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ عید الضحیٰ کے موقع پر ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی ہمارئے ایمان کا نصف حصہ ہے اور شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ عید قربانی کے دوران صفائی کو ملحوظ خاطر رکھیں اور جانوروں کی آلائشوں اور فضلہ جات کو نالیوں میں پھینکنے کی بجائے میونسپل عملہ کے حوالے کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں،انہوں نے مزید کہا کہ عید نماز کے دوران سبی کی تمام عید گاہوں ،مساجد،اور امام بارگاہ کو جانے والے راستوں کو عید کی رات ہی صاف کیا جائے گا جبکہ راستوں کے کناروں پر سفیدی(چونے)کا بھی چھڑکاؤ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عیدالضحیٰ امت مسلمہ کے لیے قربانی اور ایثار کا پیغام دیتی ہے جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہمیں اپنے ارد گرد کے غریب و نادار لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں