قیدیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سزا کے اختتام پر معاشرے کا اچھا شہری بنکر جیل سے رخصت ہوں؛انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان

منگل 6 اکتوبر 2015 16:52

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)قیدیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سزا کے اختتام پر معاشرے کا اچھا شہری بنکر جیل سے رخصت ہوں جبکہ جیل انتظامیہ پر لازم ہے کہ وہ قیدیوں کی سہولیات کا خیال جیل مینوئل کے مطابق رکھیں قیدی اور جیل انتظامیہ جیل کو داراصلاح سمجھیں ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان محترمہ ممتاز نے اپنے دورہ ڈسٹرکٹ جیل سبی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نوید الیاس، اکبر ابڑو ،طاہر ڈومکی ،پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر محمد طاہر عباس، ڈپٹی جنرل سیکریٹر ی یار علی گشکوری بھی ہمراہ تھے محترمہ ممتاز نے کہا کہ قیدیوں کو چاہیے کہ جب وہ جیل سے اپنی سزا کاٹ کر نکلیں تو وہ معاشرے کا ایک اچھا شہری کہلائیں قید کے دوران انہیں باالخصوص اپنی اصلاح کی فکر رہنی چاہیے دوسری جانب انہوں نے جیل انتظامیہ کو کہا کہ وہ قیدیوں کا خیال رکھیں انکا اصلاحی پہلو قیدیوں کو اچھا شہری بننے میں ممدومعاون ثابت ہوگا نیز قدیوں کو سہولیات جن میں خوراک ،علاج،ملاقات ،صفائی ستھرائی شامل ہیں جیل مینوئل کے مطابق فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ قیدی اور جیل انتظامیہ جیل کو داراصلاح سمجھیں آئی جی جیل خانہ جات محترمہ ممتاز نے اپنے دورہ جیل کے دوران جیل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا قیدیوں کے مسائل سنے اور سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کمی کرنے کا بھی اعلان کیا

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں