سبی،پی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ ساتھیوں سمیت گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 20:57

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء )پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر ملک انعام اﷲ اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری ،بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ کے ناروا رویہ کے خلاف ائے این پی اور پی ایس ایف کے کارکنوں کا سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی و مظاہرہ،گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق رعوامی نیشنل پارٹی ضلع سبی کے قائم مقام صدر ارباب زرخیل زئی کی قیادت میں گرفتار کرکنون کی رہائی اور بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ کے نارورویہ کے خلاف احتجاجی ریلی جرگہ ہال کے سبزہ زار سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سبی پریس کلب پہنچی ،جہاں پرعوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی قائم مقام صدر ارباب زرخیل زئی،جنرل سیکرٹری عرفان جدون،جوائنٹ سیکرٹری رحیم بخش مری،پشتون اسٹوڈنٹس کے ضلعی سدر سراج احمد بنگلزئی،پرویز بنگلزئی،مشتاق احمد سومرو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی طلباء و طالبات کے ساتھ ناروا رویہ اور بلاجواز انتقامی کاروائیاں اسٹوڈنٹس کے استحقاق پر ڈاکے کے مترادف ہے جبکہ پی ایس ایف کے صوبائی صدر انعام اﷲ خان اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری انتقامی کاروائی کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انعام اﷲ خان سمیت دیگرگرفتارکارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں جبکہ گورنر بلوچستان کو چاہیے کہ وہ نااہل وائس چانسلر کی جانب سے طلباء و طالبات کے خلاف بلاجواز کاروائیوں کا نوٹس لیں اور وائس چانسلر کو فوری طور ہٹاکر نئے ایماندار اور طلباء دوست وائس چانسلر کو تعینات کیا جائے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں