سبی،بارودی سرنگ پھٹنے سے سیکورٹی اہلکار شہید ،6 زخمی ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

پیر 19 اکتوبر 2015 19:45

سبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء ) سبی ڈویژن کے علاقہ ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین چھپائی جانے والی بارودی سرنگ پر گاڑی کا ٹائر آگیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکہ کے باعث سیکورٹی فورسز کے سپاہی ساجد نورامین موقع پر شہید جبکہ محسن، شیر خان، ندیم ،حضور ،وسیم اور طاہر نامی سپاہی شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر لورالائی لے جایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا بم دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ناکہ بندی کردی خبر آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں