چھلگری امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم خود کش حملہ آور کے خلاف درج

جمعہ 23 اکتوبر 2015 21:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) چھلگری امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم خود کش حملہ آور کے خلاف درج کرلیا گیا،سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع بولان کی تحصیل بھاگ کے علاقہ گوٹھ چھلگری کے مرکزی امام بارگاہ میں گزشتہ شب خودکش بم دھماکے میں بارہ افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے خودکش دھماکے کی ایف آئی آرلیویز تھانہ بھاگ میں نائب تحصیلدار عبدالستار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 29/15درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش بھاگ لیویز کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں