معذورافراد معاشرے میں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹہ پرعمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر سبی

جمعرات 5 نومبر 2015 22:25

سبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر سبی نورالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معذورافراد معاشرے میں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹہ پرعمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،معذوروں کی حق تلفی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،خصوصی افراد کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل برؤئے کار لاکرانہیں کارآمد شہری بنایا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے معذور افراد سے خطاب میں کیا ،قبل ازیں اتحاد معذوران کے صدر شوکت علی ڈومکی نے ڈپٹی کمشنر نورالحق کاکڑ کو معذورافراد کے مسائل کے بارئے میں آگاہ کیا اور مسائل کی فہرست ان کے حوالے کی ،اس موقع پرڈپٹی کمشنر نورالحق کاکڑنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ معاشرے کے خصوصی افراد کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کے خصوصی افراد ہیں جو ہماری خصوصی توجہ کے منتظر ہیں معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ معذور افراد کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھیں اور ان کے استحقاق کو مجروح ہونے نہیں دیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ معذوروں کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا انہوں نے یقین دلایا کہ معذور کوٹہ پر معذور افراد ہی کو بھرتی کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معذور افراد کی بحالی کے لیے ٹرائی سائیکل ،وہیل چیئرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر کو سمری ارسال کی جائے گی اور جلد ہی عملی طور پر معذور افراد کی بحالی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں