بلوچستان نیشنل پارٹی کا ضلعی کنونشن

کابینہ کے انتخابات سمیت موجودہ ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر بحث مباحثہ کیا گیا

اتوار 15 نومبر 2015 17:54

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 نومبر۔2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کا ضلعی کنونشن زیر صدارت ضلعی صدر حمیداﷲ بلوچ منعقد ہوا،کنونشن میں مرکزی کونسلران کے علاوہ تحصیل سبی کی کابینہ کے انتخابات سمیت موجودہ ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر بحث مباحثہ کیا گیا،ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل ارٹی کے مرکزی رہنما واجہ یعقوب بلوچ،ضلع صدر حمیداﷲ بلوچ،سابق ضلعی صدر ملک سلطان دہپال،ضلعی جنرل سیکرٹری درمحمد بلوچ،ملک رفیق شاہوانی،میر غلام رسول مگسی،پنھل بلوچ،ثنااﷲ مری،ضیاء اﷲ بنگلزئی،ملک اسداﷲ بنگلزئی و دیگر نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے ساحل و وسائل پر بلوچ قوم کی دسترس چاہتی ہے،صوبے میں غیر بلوچستانیوں کو آباد کرکے مقامی لوگوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے،جس بلوچ قوم اتحاد و اتفاق کے ساتھ ناکام بنا دئے گی انہوں نے کہا کہایک سازش کے تحت افغان مہاجرین کو شناختی کارڈ تھوک کے حساب سے بناکر دئے جارہے ہیں جس کی بی این پی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے جبکہ گوادر سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں غیر بلوچستانیوں کو شہریت کا درجہ دئے کر یہاں کے مقامی لوگوں کا معاشی استحصال کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ 28-29نومبر کو پارٹی کے ہونے والے مرکزی قومی کنونشن بلوچ قومی تحریک میں سنگ میل ثابت ہو گا اور مرکزی کونسل سیشن کے انعقاد سے بلوچستان کی سیاست پر گہرئے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،انہوں نے کہا کہ بی این پی صوبے کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں بلوچستان میں رہنے والی تمام برادر اقوام کے جذبات اور ان کے وجود کا احترام کرتی ہے اور بلا رنگ و نسل صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں کارکنان متحد ہیں ،قبل ازیں ضلعی کنونشن میں مرکزی کونسل کے کونسلران کے انتخابات بھی عمل میں لائے گے اور پارٹی کے سینئر رہنماء ملک رفیق شاہوانی ،ملک اسداﷲ بنگلزئی،میر امجد بلوچ کی نگرانی میں مرکزی کونسلران کا انتخاب ہوا،جبکہ تحصیل سبی کی بھی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں تحصیل صدر کے لیے میر عبدالغفار لہڑی جبکہ جنرل سیکرٹری سیف اﷲ بلوچ سمیت دیگر کابینہ کو منتخب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں