مدارس پرامن دینی تعلیمی درس گاہیں ہیں انہیں دہشت گردی سے جوڑنا سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے، مولانا محمد یحییٰ

حکمران مدارس اور اہل مدارس کو دہشت گردوں سے منسوب کرکے مغربی ایجنڈئے کا حصہ بنے ہوئے ہیں ، جمعیت کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دئے گی، امیرجے یو آئی سبی

منگل 8 دسمبر 2015 23:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل سبی کے امیر مولانا محمد یحییٰ نے کہا ہے کہ مدارس پرامن دینی تعلیمی درس گاہیں ہیں انہیں دہشت گردی سے جوڑنا سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے،حکمران مدارس اور اہل مدارس کو دہشت گردوں سے منسوب کرکے مغربی ایجنڈئے کا حصہ بنے ہوئے ہیں جسے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جس جمعیت کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ مفتاح العلوم میں جمعیت علماء اسلام تحصیل سبی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس سے جمعیت علماء اسلام تحصیل سبی کے سرپرست اعلیٰ مولانا خدا بخش ،جنرل سیکرٹری محمد موسیٰ رند،مفتی ثنااﷲ ،مولانا حبیب اﷲ ،مولانا محمد یاسر،مولانا عبدالسلام ،نا ظم ماحولیات مولانا محمد ادریس و دیگر نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس عربیہ کی جانب سے ارسال کیئے گئے نئے فارم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جمعیت کی صوبائی شوریٰ کے فیصلے پر اعتماد اور تائید کرتے ہیں اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب صدر امیر مولانا محمد یوسف کا خط پڑھ کر سنایا گیا جس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا،اجلاس کے آخر میں 28جنوری کو ہونے والے جنرل سیکرٹری کے انتخاب کا جائزہ لیا گیا،اور دسکت پروگرام کے حوالے سے جمعیت کی ہفتہ وار مختلف پرگراموں کی تعریف کرتے ہوئے اسے مثبت عمل قرار دیاگیا،جبکہ صوبائی قائدین کی سبی آمد پر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں