عاشقان رسول جشن ولادت آخری سانسوں تک منائیں گے ،بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کی حفاظت کیلئے حکومت اپنا کردارادا کرے،جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ

بدھ 23 دسمبر 2015 19:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء ) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ الحاج پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلیم کی محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے عاشقان رسول جشن ولادت آخری سانسوں تک منائیں گے بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کی حفاظت کیلئے ملک بھر میں حکومت اپنا رول پلے کریں عشق نبی کی روشنی میں عوام اہل سنت دین ودنیا میں کامیابی حاصل کریں دنیا کے کونے کونے میں صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درودو سلام واجتماعی دعاوٴں سے ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

23 دسمبر۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی پریس سیکرٹری سید طاہر علی ،حاجی سعید الدین طارق ، محمد بابر بھی موجود تھے ، الحاج پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ انسانی معاشرے ہمیشہ تعلیم وتربیت اور اخلاق حسنہ سے عروج اور استحکام حاصل کرتے ہیں معاشرے کے امن خوشحالی اور استحکام کا راز علم عمل اور اخلاق میں پوشیدہ ہے اسی قیادتیں بھی علم عمل اور اخلاق حسنہ سے تشکیل پاتیں اور ظہور پذیر ہوتی ہیں اخلاق حسنہ کی اہمیت کے پیش نظر ہی اللہ رب العزت نے اپنے محبوب حضور اکرم کو خلق عظیم کے اعلیٰ درجہ پر فائز کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت سے دنیا بھر کے اندھیرے چھٹ گئے حضور نبی کریم پوری دنیا کیلئے رحمت کا پیغام لیکر آئے اور آپ کی آمد پر اندھیرے اجالوں میں تبدیل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جہالت زدہ قوم ایمان لے آئی الحاج پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ دلوں کی تاریکی دور کرنے کیلئے عشق رسول کے چراغ روشن کئے جائے ہادی برحق کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں امن قائم کیا جاسکتا ہے ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے اللہ اور اس کے رسول کے تبائے ہوئے راستوں پر چلنا ہے تاکہ دنیا وآخرت میں کامیاب ہوسکیں جبکہ صوبائی وضلع انتظامیہ بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے انتظامات کو ممکن بنائیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جماعت اہل سنت پاکستان بھر میں فروغ عشق رسول مہم چلارہی ہے اس سلسلے میں ملک بھر جے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محبت رسول کانفرنسز منعقد کی جارہی ہیں عوام اہل سنت ان تمام محفلوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں دنیا کے کونے کونے میں صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درودو سلام واجتماعی دعاوٴں سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں