ماہ ربیع الاول ہمیں اخوت و محبت سمیت بھائی چارئے کا درس دیتا ہے، محمد داود خان رند
جمعرات 24 دسمبر 2015 16:23
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء ) چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد داود خان رند نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول ہمیں اخوت و محبت سمیت بھائی چارئے کا درس دیتا ہے، عیدمیلادالنبی کے موقع پر جلوس کے روٹس اور گزر گاہوں پر صفائی کے موثر انتظامات کئے گئے تھے،میونسپل کمیٹی کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام عملہ کوڈیوٹیوں پرتعنیات کردیا گیا ،شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عوامی شکایات کا ازالہ ہر صور ت کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ،چیف آفیسر سبی میر حاجی محمد خان سیلاچی ،وائس چیر مین میر شہداد خان مری ،چیف سینٹری محمد سیلم بنگلزئی،میر حبیب الرحمن رند،فقیر محمد رند ،حاجی محمد حیات رند اور دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس و بابرکت مہینہ امت مسلمہ کے لیے خوشی کا مہینہ ہے اور اس ماہ مقدس میں آقائے نامدارحضرت محمد مصطفی کا یوم ولادت منانا ہمارا مذہبی فریضہ ہے جبکہ عید میلاد النبی کے سلسلے میں مساجد میں محافل کے دوران میونسپل کمیٹی سبی کی جانب سے صفائی کے نظام کو ہر صورت یقینی بنایا گیاہے بارہ ربیع الاول کے موقع پر عید میلادالنبی کے جلوس کے تمام روٹس اور گزرگاہوں کو بھی خصوصی طور پر صاف ستھرا رکھنے کے لیے میونسپل کمیٹی کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی گئی تھی اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے عملہ دن اؤقات میں دو سے تین مرتبہ صفائی کرتے رہے ، انہوں نے کہا کہ صفائی کوویسے بھی ہمارئے ایمان کا نصف حصہ قرار دیا گیا ہے اور شہر سمیت ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑئے گا انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی سبی کے منتخب کونسلران سمیت علاقہ مکینوں کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے ازالے کو یقینی بنائیں گے۔
ا نہوں نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر عید میلادالنبی کے جلوس کے تمام روٹس اور گزرگاہوں پر سفیدی ،چونا ڈالا گیا اور صفائی کے خصوصی طور پر انتظامات کئے گئے تھے۔سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کو قتل
سبی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، ڈی ایس پی خالد زمان جاں بحق
سبی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس پی سی ٹی ڈی میر خالد زمان مری شہید ،2افراد زخمی
سبی میں میونسپل کمیٹی سبی کے سامنے رمضان سستا بازار کا انعقاد
رمضان المبارک کے سلسلے میں لوگوں کو رمضان المبارک میں سستی اشیاء فراہم کرنے کے سلسلے میں ضلعی انظامیہ ..
سبی، بلوچستان ریڈرز کلب کے زیر اہتمام سبی پریس کلب کے سامنے دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد
سبی، بلوچستان ریڈرز کلب کے زیر اہتمام سبی پریس کلب کے سامنے دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد
سبی کے انوائرمنٹل سیمپل میں پولیو وائرس کا مثبت آنا باعث تشویش ہے ، سید زاہد شاہ
سبی پولیس کی جانب سے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے پولیس لائن سبی میں پودے لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز
سبی کا تاریخی میلہ پورے اہمیت کا حامل ہے ، ڈاکٹر خدائے رحیم
سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعائوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سبی میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال ،تمام کاروباری ..
سیبی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی