علماء کرام کی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اہل اسلام کو برائیوں سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، باطل قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے علماء کرام اسلام کا حقیقی تصور دنیا کے سامنے اجاگر کریں

تبلیغی جماعت کے صوبائی امیر مولانا روح اﷲ ، مولانا خورشید احمد ودیگرکا تین روزتبلیغی اجتماع سے خطاب

پیر 8 فروری 2016 21:32

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) تبلیغی جماعت کے صوبائی امیر مولانا روح اﷲ ، مولانا خورشید احمد ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پر فتن دور میں علماء کرام کی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اہل اسلام کو برائیوں سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں علماء کرام کا ساتھ دنیا کسی بھی طور جہاد سے کم نہیں باطل قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے علماء کرام اسلام کا حقیقی تصور کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں ان خیالات کا اظہار تین روزتبلیغی اجتماع میں علماء کرام نے پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا سبی سے پانچ کلو میٹر دور تلی روڈ پر سبی کا سالانہ تاریخی مذہبی اجتماع شروع ہوگیاتین روز ہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں مولانا عبدالوہاب ،مولانا طارق جمیل ، مولوی ضیاء الحق ، مولوی احمد، مولانا نعیم احمد کے علاوہ دیگر علماء و ملک کے کونے کونے سے تبلیغی جماعتوں کے علاوہ قبائلی سیاسی عوامی سماجی شخصیات شرکت کررہی ہیں سالانہ تبلیغی اجتماع کی پہلی نشست سے اجتماع میں شریک علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی نظام کے نفاد کیلئے جدوجہد کرنا علماء کرام کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ پر بھی فرض ہے علماء کرام نے ہر وقت اور ہردور میں باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا باطل قوتوں کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اسلام کے اصل تصور کو دنیا کے سامنے اجاگر کرکے یہ ثابت کرنا ہے کہ امت مسلمہ مرتے دم تک اپنے مقدس دین کی سربلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اسلام محبت امن سلامتی کا درس دیتا ہے مسلمانوں اﷲ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھام لو تاکہ دین اور دنیا میں کامیابی ھاصل کرسکوں مقررین نے کہا کہ پانچ وقت نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ہدایت دینے کیلئے ررس کا سلسلہ باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھا جائے ایسا بابرکت اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے دنیا ودین کو حاصل کیا جاسکتا ہے کوشش کی جائے کہ اﷲ اور اس کے تبائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا جائے تین روزہ اجتماع میں علماء کرام نے اسلام اور اس کی عظیم تعلیمات کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے اجتماع میں شریک لوگوں کو باجماعت نماز پڑھنے دین کو سمجھنے کی ہدایت کی تین روزہ تاریخی مذہبی اجتماع میں شریک لوگوں نماز کے اوقات میں باجماعت نماز بھی ادا کی جاتی رہی علماء کرام نے مختلف نشستوں میں اسلام کے اصل تصور کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

علماء کرام کے خطابات رات گئے تک جاری رہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں