سبی،عظیم ایشان سالانہ حق باہوکانفرنس (کل)ہوگی ،تمام تیاریاں مکمل

جمعہ 25 مارچ 2016 22:39

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) عظیم ایشان 56واں سالانہ حق باہوکانفرنس جرگہ ہال سبی میں 27مارچ بروز اتوار کو ہوگی ،تمام تیاریاں مکمل کر لیں گئیں۔ سیرت النبی ؐ کو اپنا کر مسلمان دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں پیر سلطان محمد بازید االقادری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر طریقت سلطان محمد بازید القادری نے عظیم ایشان56واں سالانہ حق باہو ؒ کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ حق باہو کانفرنس کی تمام تیاریان مکمل کرلی گئیں ہے انہوں نے کہا کہ علماء کرام کی صحبت اور محفل میں بیٹھ کر ہی اسلام کی اصل روح کو سمجھا جاسکیاہے حضرت محمد مصطفےٰ ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے صوفیا کرام اولیاء کرام کی محفل میں بیٹھ کر اﷲ اور اس کے پیارے بنی ؐکی تعلیمات کو بہتر انداز سے سمجھ کر زندگیوں کو اسلامی روح کے مطابق بسر کیا جاسکتا ہے آج مسلمانوں کے مسائل مشکلات دراصل اسلامی تعلیمات سے دور ی ہے اہل اسلام اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق برقرار رکھیں تو ہمارے کئی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے انہوں نے کہا باہو سلطان نے ہمیشہ اﷲ اور اس کے پیارے نبیؐ کے تبائے ہوئے راستوں پر چل کر انسانیت کی جو خدمت کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں باہوسلطان کی تعلیمات کو سمجھنے کی ضرورت ہیں اسی مقصد کیلئے ہر سال سبی سمیت دیگر علاقوں میں حق باہو کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ باہو سلطان ؒ کے عظیم تعلیمات کو اجاگر کیا جاسکے انہوں نے بتایا ڈیرہ مراد جمالی کے بلدیہ گراؤنڈ میں (آج ) جبکہ سبی جرگہ ہال میں27 مارچ بروز اتوار صبح 9بجے عظیم ایشان حق باہو کانفرنسز ہونگی جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں کانفرنسز میں ملک بھر کے جید علماء کرام مشائخ عظام اپنے خطابات میں سیرت النبیؐ اور سلطان باہو ؒ کی زندگی اور اسلامی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالے گئیں واضح رہے کہ سبی وڈیرہ مراد جمالی میں حق باہو کانفرنسز میں شرکت کیلئے مریدیں عقیدت مند وں سمیت عوامی سماجی سیاسی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں سبی وڈیرہ مراد جمالی میں حق باہو کانفرنسز کے سلسلے سیکورٹی کے انتہا ئی سخت اقدامات بھی کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں