این اے 267کے انتخابات میں روایتی ،استحصالی قوتو ں کوعبرت ناک شکست دینگے ، چیف آف ہانبھی سردار محمد وزیر القادری

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء ) چیف آف ہانبھی سردار محمد وزیر القادری نے کہا کہ این اے 267کے انتخابات میں روایتی اور استحصالی قوتو ں کوعبرت ناک شکست دیں گے انہوں نے کہا کہ بولان ،کچھی ،جھل مگسی کی نشست پر بھر پور طریقہ سے انتخابا ت میں حصہ لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی شہر میں ہانبھی قبیلے کے زیر اہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارنر میٹنک کی صدارت رئیس غلام فاروق ہانبھی نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رئیس غلام مصطفے ہانبھی،جمعدار عبدالستار ہانبھی ،رئیس محبوب علی ہانبھی ،حاجی الہٰی بخش ہانبھی،غلام شبیر احمد ہانبھی ،میر جمعہ خان ہانبھی ،میر محمد ایوب ہانبھی سمیت ہانبھی قبائل کے معتبرین اور معززین نے بھر پور شرکت کی ،اجلاس میں قبائل کے معتبرین اور معززین نے حالیہ ضمنی انتخابات میں این اے 267حلقہ کچھی ،جھل مگسی سے سنی اتحاد کونسل نامزد امید وار سردار زادہ منیر احمد ہانبھی کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد وزیر القادری چیف آف ہانبھی اور ان کے خاندان نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جس کی بدولت ہم انکی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چیف آف ہانبھی نے ہمیشہ عوامی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیئے آواز بلند کر رہے وہ غریبوں کے ہمدرد ہیں اور ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ہانبھی سردار محمد وزیر القادری کہا کہ اس سلسلہ میں عوامی روابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اور انتخابی مہم کو زوروشور سے چلا رہے ہیں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم جاری ہے انہیوں نے مزید کہا کہ ہانبھی قبائل سمیت ہر باشعور سنی اتحاد کونسل کے نامزد امید وار سردار زادہ منیر احمد ہانبھی کوووٹ دیں کر کامیاب بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں