پروگریسو پینل کی نوجوان قیادت پروفیسرز برادری کا کھویا ہوا وقار بحال کرے گی ، پروفیسر ظفر اللہ گشکوری

بدھ 13 اپریل 2016 16:43

سبی۔13اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) پروفیسرزیونین کے انتخابات میں18اپریل کو ہونے والے انتخابات میں پروگریسو پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا ،پروفیسرز مشعل کو ووٹ دیگر اپنے حقیقی نمائندہ منتخب کریں ۔ان خیالات کا اظہار پروگریسو پینل کے نامزد امیدوار پروفیسر ظفر اللہ گشکوری نے انتخابی مہم کے دوران پروفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبی کے پر وفیسرز کی اکثریت نے پروگریسو پینل کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18اپریل کو ہونے والے انتخابات میں پروگریسو پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا اور پروفیسرز مشعل کو ووٹ دیگر اپنے حقیقی نمائندہ منتخب کریں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں نے پروفیسرز برادری کو مایوسی کا شکار کیا لہذا پروگریسو پینل کی نوجوان قیادت ہی پروفیسرز برادری کا کھویا ہوا وقار نحال کریں گی اور ہر فورم پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرئے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں