گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سبی میں سیسا کا اہم اجلاس

پیر 18 اپریل 2016 11:36

سبی۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سبی میں سیسا (sesa)کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں میں تمام ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس نے شرکت کی ،اجلاس سے سید عنایت شاہ اور حاجی نوراحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( نسواں) نے چارج سنبھالا ہے ۔

(جاری ہے)

گردونواح کے تمام گرلز مڈل ،پرائمری سکول میں اساتذہ کی حاضری کافی حد تک بہتر ہوئی ہے اور تمام اسکول رننگ میں آگئے ہیں اور ان کا تعلیمی معیار بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( نسواں) کے تعلیم دوست پالیسوں پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورموثر تعلیمی اقدامات کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں