اچھے کام کی تعریف

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 22 اپریل 2016 21:47

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 اپریل۔2016ء)پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ایمپلائز یونین کے ضلعی صدر شاہنواز چانڈیو نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سبی سلمیٰ عطا خجک نے جب سے عہدئے کا چارج سنبھالا ہے تب سے خاص طور پر گرلز اسکولز کا تعلیمی معیار بہتر ہوا ہے اور کافی بند اسکولز بھی مذکورہ آفیسر کی ذاتی دلچسپیوں کی وجہ سے کھل گئے ہیں جو کہ ایک قابل تحسین اقدام ہے ،انہوں نے کہا کہ دفتر کا ماحول بھی پہلے سے کافی بہتر ہو چکا ہت اور اسٹاف کی لگن اور محنت کی وجہ سے کسی بھی معملہ کو کسی بھی دفتری کام کے سلسلے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے اور تمام امور کو بروقت نمٹا یا جارہا ہے جس کا سار اعزاز موجودہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سلمیٰ عطا خجک کو جاتا ہے جن کی انتھک محنت کے نتیجے میں سبی کا تعلیمی ماحول روز بہ روز بہتر ہوتا جارہا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں