بلوچستان اور سبی پریس کلب کے تعزیتی اجلاس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 16 مئی 2016 21:06

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مئی۔2016ء) کوئٹہ پریس کلب کے سینئر نائب صدر نجی نیوز ایجنسی(پی پی آئی) بلوچستان کے بیوروچیف جاوید احمد سے انکے بڑے بھائی کی وفات پرسبی پریس کلب کا تزیتی اجلاس ہوا جس میں جاوید احمد سے انکے بڑے بھائی کیلئے دعائے مغفرت ور پسماندہ گان کیلئے صبر و تحمل کی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ سلیم گشکوری ،صدر میر دین محمد مری، جنرل سیکرٹری ملک اکرم بنگلزئی،تاحیات چیرمین میر محمد جان مری ،سینئر نائب صدر ریاض ندیم نیازی،میاں محمد یوسف ،ڈاکٹر قاسم شاہ،میر حدث خان مری ،ناشاد بلوچ،افضال رضا، جمال انس،رئیس یوسف،مظہربیگ،غلام رسول ،وسیم گشکوری و دیگرصحافیوں نے شرکت کی۔

دریں اثنا بلوچستان پریس کلب ایسوسی ایشن کا بھئیتعزیتی اجلاس ہوا جس میں اسو سی ایشن کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری فرحان غنی جمالی ایگزیٹوکمیٹی کے ممبر داد محمد جاموٹ ،غلام فرید بلوچ ،جنید نواز و دیگرصحافیوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سینئر نائب صدر نجی نیوز ایجنسی بلوچستان کے بیوروچیف جاوید احمد سے انکے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعا کی کہ کی اﷲ تعالیٰ سے مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندہ گان کوصبر و تحمل عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں