بلوچستان میں امن کا راز افغان مہاجرین کی واپسی ہی میں مضمر ہے ،سردار غلام مصطفی مینگل

صوبے کے حالات خراب کرنے،دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ میں افغان مہاجرین کا اہم کردار رہا ہے ،بیان

ہفتہ 28 مئی 2016 22:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت سردار غلام مصطفی مینگل نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کا راز افغان مہاجرین کی واپسی ہی میں مضمر ہے ،صوبے کے حالات خراب کرنے،دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ میں افغان مہاجرین کا اہم کردار رہا ہے ،افغان خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس کی گرفتاری و اعتراف جرم نے افغان مہاجرین کا پردہ فاش کردیا ہے ،صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس حقائق پر مبنی ہے ،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء کے لیے واضح اور ٹھوس حکمت عملی مرتب کرئے ،اور افغان مہاجرین کو مہاجر کیمپوں تک ہی محدود رکھا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے میں افغان مہاجرین کا اہم کردار رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ افغان خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس کی گرفتاری نے ثابت کردیا ہے کہ افغان مہاجرین پاکستان اور بلوچستان کے خیر خواہ نہیں ہیں بلکہ وہ چند روپوں کی خاطر پاکستان کو غیر مستحکم بنانا چاہتے ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر دہشت گردی کی وارداتیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو پناہ دئے کر اس کا خمیازہ تاحال بھگت رہا ہے اور اب مزید افغان مہاجرین کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کو سیل کرکے افغانیوں کی پاکستان میں داخلے پر مکمل پابندی لگائی جائے،اور بلوچستان میں موجود افغانیوں کو فی الفوران کے اپنے ملک افغانستان ڈی پورٹ کردیا جائے تاکہ بلوچستان امن کا گہوارہ بن سکے اور یہاں آباد تمام اقوام پشتون،بلوچ،سندھی ،پنجابی سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں