اللہ آباد محلہ ہاشمی مسجد سبی کے مکینوں کاچھوٹے بچوں کے ہمراہ واپڈا کے خلاف احتجاجی ریلی

Malik Usman ملک عثمان ہفتہ 18 جون 2016 15:44

سبی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جون 2016ء) اللہ آباد محلہ ہاشمی مسجد سبی کے مکینوں کاچھوٹے بچوں کے ہمراہ واپڈا کے خلاف احتجاجی ریلی، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،اللہ آباد محلہ ہاشمی مسجد سبی کے لیے 200kvکا نیا ٹرانسفارم لگانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق اللہ آباد محلہ ہاشمی مسجد سبی کے مکینوں نے شدید گرمی میں اپنے چھوٹے بچوں نے ہمراہ محمد اکبر سیلاچی کی قیادت میں واپڈاکے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی ، احتجاجی ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرتے ہوئے سبی پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاجی مظاہرے سے محمد اکبر سیلاچی،میر غلام نبی لغاری ،جہاں زیب اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی ان دنوں شدید گرمی کے لپیٹ میں ہے شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 52ڈگری سینٹی تک پہنچ جاتا ہے شدید گرمی اور لوڈ زیادہ ہونے کے باعث آئے روز علاقے کا ٹرانسفارم جل جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں اللہ آباد محلہ ہاشمی مسجد سبی کا ٹرانسفارم تین بار جل چکا ہے انہوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا کہ اللہ آباد محلہ ہاشمی مسجد سبی کے لیے ۱یک سو کے وی کے بجائے 200kvکا نیا ٹرانسفارم لگالگایا جائے تاکہ اس قیامت خیز گرمی اور ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں لوگ سکون کا سانس لیں سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر تین روز کے اندر اندر واپڈا حکام نے 200kvکا نیا ٹرانسفارم نہیں لگایا تو علاقے کے عوام کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیں گے جس کی ذمہ داری واپڈا حکام پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں