کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ سبی کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 1 جولائی 2016 16:17

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی- 2016ء )کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ سبی کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،سبی ڈویژن کے اضلاع کے عوام کا معیار زندگی بلند بنانے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،سبی ڈویژن کے لیے 50کروڑ اور اضلاع کے لیے20-20کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی کام پائیہ تکمیل تک پہنچائیں جائیں گے،سبی بس ٹرمنل کی منتقلی،بخاری گراؤنڈ اور مویشی منڈی میں جدید پارک تعمیر کیئے جائیں گے ،پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے الہ آباد میں نئے اُوور ہیڈ ٹینک بنائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں صحفیوں سے بات چیت میں کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران،ایکسئین بی اینڈآر ون بشیر احمد ناصر،ایکسئین ٹو میر حبیب الرحمن ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جعفر بلوچ،ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقارالزماں کیانی و دیگر بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا کہ نئے رواں مالی سال 2016-17میں صوبائی حکومت کی جانب سے ڈویژنل سطح پر پچاس پچاس کروڑ روپے جبکہ اضلاع کی سطح پر 20-20 کروڑ روپے ریلیز کیئے گئے ہیں جس سے ڈویژنل سطح پر اضلاع میں ترقیاتی کاموں کو تکیمل تک پہنچایا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ سبی ڈویژن کے اضلاع کوہلو ،ڈیرہ بگٹی،ہرنائی زیارت سمیت سبی میں بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے منصوبے بنائے جائیں گے جن سے براہ راست عوام مستعفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہید کوارٹر سبی میں پینے کے پانی جیسے مسئلے کو حل کرنے کے لیے الہ آباد میں نئی واٹر سپلائی اسکیم اُوور ہیڈ ٹینک کے ساتھ تعمیر کی جائے گی جس کے بعد الہ آباد اور غریب آباد کی گنجان آبادی کا پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ بس اڈہ جو کہ الہ آباد روڈ پر موجود ہے اسے جلد از جلد بس ٹرمینل کڑک رود پر منتقل کیا جائے گا جہاں پر ٹرانسپورٹرون اور مسافرون کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ بخاری گراؤنڈ،مویشی منڈی اور ٹوی بوسٹر کے عقب میں اراضی پر جدید پبلک پارک تعمیر کیئے جائیں گے جس سے الہ آباد ،غریب آباد اور سنگین قلعہ ،ائے ون سٹی اور کلی درمحمدکے عوام کو پرفضا اور صحت مند تفریح کے مواقع فراہم ہوں گے انہوں نے کہا کہ شہر ی مختلف بازاروں بلخصوص لیاقت بازار کے ریڑھی بانوں اور خوانچہ فرشوں کوپرانی گوشت مارکیٹ کے عقب میں منتقل کیا جائے گا جس سے بازار کے رش میں بھی کمی آجائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع سبی اور اس سے ملحقہ دیگر علاقوں کی زرعی اجناس اور سبزیات کو محفوظ بنانے کے لیے زرعی نرسری کی جگہ پر جلد ہی مارکیٹ کمیٹی تعمیر کی جائے گی جس سے یہاں کے مقامی زمینداروں کو انتہائی فائدہ پہنچے گا اور مارکیٹ کمیٹی میں کولڈ اسٹوریج ،سائبان اورآکشن پلاٹ سے زمینداروں کی زرعی اجناس محفوط رہیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ پائی پاس پر ناڑی پل کے مقام پر شہر کے داخلی راستے پر ثقافتی ماڈل بناکر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا اس کے علاوہ ہاکی گراؤنڈ میں تین ہزار افراد کے بیٹھنے کے لیے آڈیٹوریم کی تعمیر کو بھی ممکن بنایا جائے گا جس سے سبی میلہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں سمیت یہاں کے کھلاڑیوں کو سہولت فراہم ہوگی،کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو مذکورہ اسکیمات کی پی سی ون جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد تکمیل تک پہنچانے کے لیے محکمے پی سی ون تیار کرکے رپورٹ پیش کریں تاکہ عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کو دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہر صورت یقینی بنایا جاسکے اورعوام حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں سے براہ راست مستعفید ہو سکیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں