آل پاکستان پی ٹی سی ایل پینشنرز ایکشن کمیٹی سبی کے کنونیئر منظور حسین کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 1 جولائی 2016 16:17

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی- 2016ء) آل پاکستان پی ٹی سی ایل پینشنرز ایکشن کمیٹی سبی کے کنونیئر منظور حسین کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سردار خان سیلاچی،ہدایت اللہ ،عبدالستار،حاجی رانا،محمد یعقوب اور عبدالحق شاہ نے شرکت کی ،اجلاس میں پینشنرز کے ساتھ میڈیکل گراؤنڈ میں ہونے والی ناانصافیوں پر غور کیا گیا،اور آل پاکستان پینشنر ایکشن کمیٹی کے ساتھ ڈاکتر نیاز کے ناروا سلوک کی شید ید الفاظ میں مذمت کی گئی،انہوں نے کہا کہ میڈیکل گراؤنڈ کی مد میں مبینہ کرپشن سے ملازمین پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ 80%ملازمین کے میڈیکل کارڈ بھی نہیں بنے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نیاز حقداروں کی حق تلفی کررہے ہیں موصوف کا ٹیلی فون آپریٹرسے ڈاکٹر بننا حیران کن امر ہے انہوں نے کہا کہ میڈیکل سہولیات ملازمین کا بنیادی حق ہے جبکہ ریٹائرڈ پینشنرزکے ساتھ موصوف کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے اورپینشنرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہون نے کہا کہ ایسے ناروا سلوک کے خاتمہ کو حکام یقینی بنائیں اور پینشنرز سمیت ملازمین کو ان کے حقوق دلانے کے لیے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ہر پینشنرز سے میڈیکل کی سہولت کے لیے وی ایس ایس کے دوران لاکھوں روپے کٹوتی کی گئی لیکن اس کے باوجود بھی ملازمین میڈیکل سہولت سے محروم ہے جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے جس کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں