سی اینڈڈبلیو ایمپلائز یونین رجسٹرڈ بلوچستان ضلع سبی کی کابینہ کا اعلان

اتوار 4 ستمبر 2016 17:43

سبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) سی اینڈڈبلیو ایمپلائز یونین رجسٹرڈ بلوچستان کے مرکزی انفارمشن سیکرٹری بابوتاج محمد گشکوری، ضلعی نائب صدر محمد صلا ح گشکو ری نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی اینڈڈبلیو ایمپلائز یونین رجسٹرڈ بلوچستان ضلع سبی کی کابینہ کا اعلان کیا جن میں ضلعی نائب صدر محمد صلا ح گشکو ری ،چےئرمین شمس الله کُرد ،وائس چےئرمین خالقداد ،جوائنٹ سیکرٹری علی گل سیلا چی ،آرگنائزر دھنی بخش لونی ،ڈپٹی آرگنائزر میر جان سیلاچی ،پریس سیکرٹری عبدالکریم لو نی ،فنانس سیکرٹری نظام الدین مگسی ،آفس سیکرٹری مو لا بخش رند کو سی اینڈ ڈبلیو ایمپلائز یونین ضلع سبی کے عہدیدار منتخب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اتحادی تنظیموں کے عہدید اران محمد انور دھپال چےئرمین ایگرکلچر ورکرز یونین سبی ،محمد ابراہیم صدر ایر یگشن ایمپلائزیو نین سبی، مو لا بخش چانڈیو صدر پبلک ہیلتھ ایمپلائز یو نین سبی ،جلال خان بنگلزئی ،فیض محمد سیلا چی اور دیگر موجود تھے انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بلو چستان کا سب سے بڑا سرکاری ادارہ ہے اور سبی میں بھی اس ادارے میں تقریبا 12سو ملازمین اپنی ڈیو ٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ بلو چستان کے دیگر اداروں کی طرح محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں بھی سابقہ لیبر قوانین IR.069 کے تحت پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یو نین بلو چستان کے نام سے عرصہ 40سال سے ایک یونین قائم ہے جو کہ 1980 کی دیائی تک مذکورہ یونین میں آئینی و جمہوری طریقے سے انتخاب کے ذریعے بنیادی تبدیلی آتی رہی لیکن 1984میں خیر محمد فورمین کو بلوچستان کے محنت کشو ں نے سابقہ عہدید اران کے خلاف متفقہ طوربھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جس میں صحافی حضرات کا بھی اہم کردار تھا لیکن موصوف کی کا میابی کے بعد صوبے کے سب بڑے ادارے کے محنت کش جو خواب دیکھ رہے تھے نا صرف وہ خواب ہی رہابلکہ ادارے کے ہزاروں مزدوں کے توتعات کے بر عکس محنت اپنے تمام بنیادی حقوق سے یکہ محروم ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یو نین میں ایک بد ترین آمر کے شکل میں محنت کشوں کی تمام آئینی و جمہوری حقوق صلب کئے گئے مزدورں کے حقیقی نمائندوں کو بوگس الیگشن یا سیلکشن کے ذریعے سے نمائندگی سے محروم رکھا گیا انتخابات میں حصہ لینے اور مخالف ووٹ ڈالنے والے مزدوں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے رہے انہوں نے کہا کہ حالات و واقعات کے پیش نظر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے محنت کش بلوچستان بھرمیں گوادارسے لیکر ژوب شیرانی تک اور پنجگور سے لیکر سبی تک اس طویل دورانیہ کے بدترین ظلم و بربریت سہنے کے بعد باحالت مجبوری یکجا ہو کر ادارے میں سی اینڈ ڈبلیو ایمپلائز یونین بلو چستان کے نام سے ایک نئی یونین کا قیام عمل میں لایاہے ۔

اسی نئی یو نین کے بنیاد رکھنے کا مقصد سابقہ یو نین کے وہ سیاہ کرتوتوں مزدورں کے خلاف غیر آئینی و غیر اخلاقی اقدامات لوٹ ماراور ریٹائر شدہ ملازمین کے لواحقین کی پوسٹوں کوفروخت کرنے اوربعدازاں پابندی لگوانے جیسے مبینہ بدعنوانی روشوت ستانی کو مد نظر رکھتے ہو ئے نئی یونین کا قیام عمل میں لا یا جائے ہم آپ دوستوں کے توسط سے محکمہ لیبر کے حکام بالا سے اپیل کر تے ہیں کی پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یو نین کے نام سے جعلی یونین کی رجسٹریشن کو فوری منسوخ کیا جائے بصوررت دیگر مذکورہ یو نین کی سی بی اے کو معطل کر کے انھیں لیبر قوانین کے قوائد و ضوابطہ کے دائر ہ کارمیں لا کر دونوں یو نینوں کے درمیان جلداز جلد ریفرندم کرایا جائے جس سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین اپنے جائز حقوق اور حل طلب مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ورکرز کنفیڈریشن اور متحدہ لیبرفیڈریشن میں شامل تنظیموں کو یقین دلاتے ہیں کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے مزدورں محنت کش بلو چستان کے دیگر اداروں کے مزدورں کے ساتھ ملکر کنفیڈریشن کے نام سے بلو چستان کے محنت کشوں بنیادی مسائل پر جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیوں کے محنت کش یہ تہہ کر چکے ہیں کہ محکمہ کے اندر سبی کی سطح تک ادارے کے اُن تما م بااصول اور با کردار آفیسران و حکام بالا کے ساتھ مل کر مزدورں کی تنخو ہو ں و دیگر بنیادی مراعات سے بھتہ خوری جبراّکٹوتی کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں