ڈپٹی کمشنرسبی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ،امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

پیر 26 ستمبر 2016 21:21

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) ڈپٹی کمشنرسبی سیف اللہ کھیتران کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محرم الحرام میں جلوس وعزداروں کی سیکورٹی،امام بارہوں کے حفاظتی اقدامات کے حوالے جائزہ لیا گیا اجلاس میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حارث ، گل شاہد خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیدریاض شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ،اسسٹنٹ کمشنر سبی سمیع اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر لہڑی عزیز احمد بنگلزئی ،چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داوٴد رند، چیف آفیسر محمد خان سیلاچی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن خان موسیٰ خیل ،ڈی ایس پی میر محمد اکرم گشکوری ، ڈی ایچ او منظور حسین بلوچ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی،انجمن حسینیہ سبی کے سید افتخار حسین نقوی،سابق تحصیل ناظم میر اصغر خان مری ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولوی عطاء اللہ بنگلزئی ،منیجر (ر) انجم مہناس، سائبان ویلفےئر ٹرسٹ کے صدر عبید اللہ رند، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکز جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل سبی کے صدر حاجی سعید الدین طارق، راجیش کمار عرف گنگا،ارشاد احمد خلجی ،انجمن تاجران سبی کے طارق بنگلزئی ، کونسلرراشد حبیب ، ایکسین پی ایچ ای سبی عبدالحمید مینگل ، ایکسین واپڈا میر عبدالعزیز رند، امن کمیٹی ،تاجربرادری سمیت تمام ضلعی افیسران و حساس اداروں ومیڈیاکے نمائندگا ن شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر کا درس دیتا ہے کربلا میں نواسہ رسول ﷺ نے حق و سچ کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا،اسلام تمام مذہب کو ان کے برابر ی کی بنیاد پر حقوق فراہم کرتا ہے کہ وہ آزادی کے ساتھ عبادات وپروگرام کرسکیں محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں مجالس عزادروں اور جلوسوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہر آنے جانے والی کی چیکنگ کی جائے گی یکم محرم الحرام سے کنٹرول روم قائم کیاجائے گا جلوس کے راستوں پر پولیس ،ایف سی کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جلوس نکلنے سے دوگھنٹے قبل اور جلوس کے ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد تک جلوس کی گزرگاہ کی دکانیں بند رہیں گی ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ ضلعی پولیس آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی انتظامی حدود میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے شہر کی اندرونی و بیرونی راستوں پر خصوصی چیکنگ کیلئے عارضی چیک پوسٹ بنائیں تاکہ ہر آنے جانے والے تمام افراد کی خصوصی جانچ پڑتال کرکے انہیں شہر میں داخلے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ یکم تا دس محرم الحرام کے موقع پر شہر کے تمام ہوٹلز اور سرائے کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور مسافروں کا ریکارڈچیک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ایف سی اہلکار پولیس کی معاونت سے شہر میں گشت کریں گے اور حسب سابق جلوس کے راستے کی جانب آنے والی تمام گلیاں اور روڈ سیل کردیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکار شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کریں اور بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں انہوں نے تمام ضلعی افیسران کو محرم الحرام کے موقع پر اپنے ہیڈ کوارٹر میں موجود رہنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے ہدایت دیں کہ محرم الحرام کے موقع پر جلوس کے ہمراہ ڈاکٹر ایمبولینس اور عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں جبکہ جلوس کے راستوں سے ہر قسم کے تجاوزات تعمیراتی ملبہ ہٹانے درخت کٹائی نالیوں کی صفائی اور لائیٹنگ کا انتظامات کریں انہوں نے کیسکو انتظامیہ کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم سے دس محرم تک مجالس و جلوس کے دوران شہر میں بجلی کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھیں اور جلوس کے راستوں سے بجلی کی تاروں کو اونچا کیا جائے تاکہ علم و ذولجناح بلاکسی رکاوٹ کے گزر سکے چےئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ،چےئرمین میونسپل کمیٹی ،علماء اور امن کمیٹی کے ممبران جلوس کے ہمراہ ہونگے انہوں نے کہا کہ شیعہ ،سنی اور ہندو برادری آپس میں تعاون کریں واضح رہے کہ ایکسین واپڈا ، چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی نے واپڈا و میونسپل کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی آگہی بھی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں