بھارت کا جنگی جنوں دنیا میں امن خراب کرنے کی گھناوٴنی سازش ہے پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کرنے کیلئے تیار ہے،جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے مرکزی امیر صاحبزادہ خالد سلطان القادری سروری

پیر 26 ستمبر 2016 21:22

سبی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے مرکزی امیر و چیف آرگنائزر جماعت اہل سنت پاکستان الحاج پیر صاحبزادہ خالد سلطان القادری سروری نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنوں دنیا میں امن خراب کرنے کی گھناوٴنی سازش ہے پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کرنے کیلئے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا الحاج پیر خالد سلطان القادری سروری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے گناہ نہتے کشمیری عوام پر فائرنگ وبمباری ظالم وستم کی مذمت کرتے ہے بھارت جنگی جنوں میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے بیگناہ کشمیری عوام کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ عمل ہے بھارتی بربریت اور جارحیت سے کشمیری قوم کے حوصلے بلند سے بلند تر ہوتے جارہے ہیں کشمیر میں جاری آزادی کی جنگ کے بعد بھارتی مختلف بہانوں سے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مگن ہے لیکن ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے پاک افواج کی صلاحیتوں پر ہمیں بھروسہ اور فخر ہے پاکستانی اپنے وطن کی سلامتی اور حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے وطن کی حفاظت کرنے کو تیار ہے جبکہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہم سب پاک افواج کی پشت پر کھڑے ہے انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی جانب سے ضرب عضب کی کامیابی کے نتیجے میں ملک سے بھارتی دہشت گردی کا بھی خاتمہ ممکن ہوا ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو دن بدن مضبوط اورکامیابی کی جانب گامزن ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بھارتی اپنے عزائم میں ناکام ہوچکا ہے پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے پاکستان کو بنانے میں اولیاء کرام نے اہم کردار ادا کیا تاریخ گواہ ہے کہ والیاء کرام اور ہمارے بزرگوں نے دین اسلام کے پرچار اور ملک کے مفاد کو مدنظر رکھ کر اپنی خدمت سرانجام دی ہمیں اپنے بزرگوں اور اولیاء کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور ملک کی خدمت کرنی ہے الحاج پیر خالد سلطان القادری نے عالمی برادری اقوام متحد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لیاور کشمیری عوام کو بھارتی مظالم سے آزادی دلانے کیلئے بھی اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں